عائشہ خان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا، کوئی شوبز شخصیت شریک نہ ہوسکی

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ عائشہ خان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا کی گئیں، نہ میڈیا کو اطلاع دی گئی اور نہ ہی شوبز سے وابستہ کوئی شخصیت جنازے میں شریک ہوسکی۔

لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، تاہم جس پہلو نے عوام کو گہرے دکھ میں مبتلا کیا وہ اُن کی المناک اور تنہائی بھری موت تھی۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر ایک ہفتے تک منظرِ عام پر نہ آسکی۔

بعدازاں، پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور ان کی لاش کو ایدھی سرد خانے میں منتقل کردیا۔

فرح اقرار کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں انہوں نے لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان کی تدفین کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔

ویڈیو میں فرح اقرار نے ایک تصویر دکھائی اور کہا کہ الوداع عائشہ خان، الوداع۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اُن کی قبر کی ہے، جو ان کے والد کی قبر کے قریب بنائی گئی ہے اور انہیں خاموشی سے سپردِ خاک کر دیا گیا۔

فرح اقرار کے مطابق عائشہ خان کے بیٹے پولیس اسٹیشن پہنچے اور پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔

ان کا مؤقف تھا کہ یہ قدرتی موت ہے اور اب صرف آخری رسومات ادا کرنی ہیں۔

بعدازاں، اداکارہ کی میت ایدھی سرد خانے سے سخی حسن قبرستان منتقل کی گئی، جہاں بڑی خاموشی سے تدفین عمل میں لائی گئی۔

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اس حوالے سے بہت کم معلومات حاصل ہوسکیں، صرف چند میڈیا نمائندوں کو ہی مرحومہ کی تدفین کا علم ہوسکا۔

ان کے مطابق نمازِ جنازہ بھی سخی حسن قبرستان کی مسجد میں ادا کی گئی، جس کے بعد تدفین مکمل کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ خان کے جنازے میں کوئی شوبز شخصیت شریک نہ ہو سکی کیونکہ کسی کو اطلاع نہیں دی گئی اور تمام معاملات بہت خاموشی اور نجی انداز میں انجام دیے گئے۔

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ عائشہ خان ایک خوش اخلاق اور ملنسار خاتون تھیں، مگر زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے خود کو تنہا کر لیا تھا، اداکارہ کے پاؤں میں فریکچر ہوا تھا اور وہ شدید مایوسی کا شکار تھیں۔

مشہور خبریں۔

 غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل

?️ 13 اگست 2025 غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل  اسرائیلی فوج

پشاور کے دہشت گردانہ حملے پر حزب اللہ کا رد عمل

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے پاکستانی شہر

وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا وائرس

ریاض صدر کے دورہ سعودی عرب کا منتظر

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:لبنان کے ایک تجربہ کار امریکی صحافی رغدے درغام نے حالیہ

خطے میں سلامتی اور استحکام کا واحد راستہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے: سعودی

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز میونخ میں

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے

امریکی فضا میں چینی بیلون

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے ملک کی فضا میں چینی

پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے