شیزل شوکت کا جلد شادی کا عندیہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا شریک حیات تلاش کرلیا اور ممکنہ طور پر وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

شیزل شوکت حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہی اداکاری کا شوق تھا، اس لیے وہ کینیڈا سے پاکستان شوبز کیریئر بنانے آئیں۔

ان کے مطابق والدین نے انہیں شوبز میں جانے سے منع نہیں کیا، البتہ ان سے سوالات بہت کیے، پھر وہ مان گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کی کوئی جان پہچان نہیں تھی، البتہ ایمن اور منال خان سے ان کی دوستی تھی، وہ انہیں جانتی تھیں۔

ان کے مطابق انہوں نے ایمن خان کی شادی پر رقص بھی کیا، جس میں دیگر متعدد شوبز شخصیات بھی ان کے ساتھ محو رقص رہیں، جن میں عمران اشرف بھی شامل ہیں۔

دنیا میں سب سے عزیز چیز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ایک شخص سب سے زیادہ عزیز ہیں، تاہم انہوں نے ان کا نام نہیں بتایا۔

شیزل شوکت نے اعتراف کیا کہ انہیں مذکورہ شخص اس لیے سب سے عزیز ہیں، کیوں کہ انہیں ان سے محبت اور عشق ہے۔

ان کے مطابق وہ اور ان سے محبت کرنے والا شخص ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں۔

شادی سے متعلق بات پر انہوں نے کوئی بات کیے بغیر سر کو ہلاکر عندیہ دیا کہ جلد ہی وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے معافی بھی مانگی کہ انہوں نے سب کا دل توڑا لیکن وہ دعا کرتی ہیں کہ ان کی طرح ہر کسی کو اچھا جیون ساتھی ملے۔

شیزل شوکت نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا جیون ساتھی تلاش کرلیا ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ باقی افراد کو بھی اچھا ساتھی ملے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپے دینے کا وعدہ

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کی بظاہر

یورپ میں گیس کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچیں 

?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں: یورپی ایکسچینج میں گیس کی قیمت فی ہزار مکعب میٹر

ونزوئلا نے آٹھ ملین نیم فوجی رضاکار امریکہ کے مقابلے کے لیے تیار کر لیے

?️ 6 ستمبر 2025ونزوئلا نے آٹھ ملین نیم فوجی رضاکار امریکہ کے مقابلے کے لیے

امریکی سیاسی نظام کرپٹ ہے؛امریکی سینٹر کا اعتراف

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک سینئر رکن نے اپنے ملک میں صحت

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو خفیہ رکھا گیا

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نےایک روز قبل کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی

اسلووینیا کایوروویژن 2025 میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلووینیا کی حکومت نے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ

غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کمی

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:رفح کراسنگ کے میڈیا ڈائریکٹر نے منگل کی صبح بتایا کہ

ایران کے خلاف امریکہ کی شکست ویتنام کی جنگ سے بھی زیادہ تباہ کن کیوں ہے؟

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: جریدہ فارن پالیسی نے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے