?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ختم ہونے کے دو سال بعد ماڈل، اداکار و پروڈیوسر شہباز شگری کی جانب سے محبت میں گرل فرینڈ کی جانب سے دھوکے دیے جانے کے معاملے پر کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے ستمبر 2022 میں اپنی منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، اس سے جولائی 2021 میں دونوں نے منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا اعلان کیا تھا۔
منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ مبینہ طور پر آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری کو دھوکا دیے جانے اور برطانوی اداکار سے تعلقات استوار کیے جانے کی وجہ سے ان کی منگنی ٹوٹی۔
بعد ازاں آئمہ بیگ نے خود پر لگے بے وفائی کے الزامات اور برطانوی اداکار سے تعلقات کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر تہمتیں لگا کر ان کے خاندان کی بھی بدنامی کی گئی۔
آئمہ بیگ سے منگنی ختم ہونے پر شہباز شگری نے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا لیکن اب طویل عرصے بعد ان کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں گرل فرینڈ کی جانب سے دھوکے دیے جانے کے معاملے پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شہباز شگری کی جانب سے علی سفیان واصف کے ساتھ گرل فرینڈ کی جانب سے دھوکے دیے جانے کے معاملے پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں شہباز شگری سمجھاتے دکھائی دیتے ہیں کہ گرل فرینڈ کی جانب سے دھوکے دیے جانے کی کیا نشانیاں ہوتی ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ اگر کوئی بھی مرد سمجھتا ہے کہ اسے اس کی گرل فرینڈ دھوکا دے رہی ہے تو ممکن ہے کہ حقیقت میں ایسا نہ ہو رہا ہو اور وہ صرف مرد کی سوچ ہی ہو۔
شہباز شگری اسی معاملے پر مزید کہتے ہیں کہ لیکن اگر کوئی بھی مرد سمجھتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ اسے دھوکا نہیں دے رہی، اس کے علاوہ اس کے کسی دوسرے سے تعلقات نہیں تو عین ممکن ہے کہ ایسا نہ ہو۔
وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی مرد سمجھتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ انہیں دھوکا نہیں دے رہی تو عین ممکن ہے کہ اس کی گرل فرینڈ اس کو دھوکا دے رہی ہو۔
ان کی بات پر میزبان سوال کرتے ہیں کہ ان کی تو کوئی گرل فرینڈ ہی نہیں تو وہ کیسے سمجھیں گے کہ وہ انہیں دھوکا دے رہی ہیں کہ نہیں؟
اس پر شہباز شگری کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ عین ممکن ہے کہ انہیں ان کی گرل فرینڈ دھوکا دے رہی ہے۔
بظاہر شہباز شگری کی جانب سے گرل فرینڈ کے دھوکے پر کہی جانے والی بات مزاحیہ تھی لیکن ان کی مکمل بات کا علم ان کے آنے والے پوڈکاسٹ میں ہی لگایا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سان فرانسسکو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کیلیفورنیا کے بکھرے ہوئے خواب
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں
اپریل
شہید ہنیہ کا قتل ایک گستاخانہ جرم تھا
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اگست
یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری
فروری
ترکی کے سیاسی ماحول میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کرنے کا ماحول بن چکا ہے
?️ 19 اگست 2025ترکی کے سیاسی ماحول میںزایک دوسرے کے خلاف مقدمات کرنے کا ماحول
اگست
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت
اپریل
چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ
مئی
لبنانی صدر: اسرائیل نے شہریوں کو ملک کے جنوب میں واپس جانے سے روک دیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی
جولائی
امریکی پیدوار داعش کا عراق کو تحفہ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:عراق کے صدر عبداللطیف الرشید نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری
جون