?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ کئی سال قبل انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر ان کے شوہر پریشان ہوگئے تھے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری شروع کرنے کے بعد ان کا زیادہ وقت سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزرنے لگا، جس پر انہیں شوہر کی فکر بھی ہونے لگی۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ کراچی سے لاہور جاتیں تو شوہر انہیں ایئرپورٹ پر خود لینے پہنچتے اور بار بار کراچی فون کرکے ان سے خیریت اور باقی چیزوں کا دریافت کرتے رہتے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں شہر اور شوہر سے دور رہنا پڑتا تھا، اس لیے انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ بھی دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا تھا، اس وقت وہ اتنی زائد العمر نہیں ہوئیں تھیں۔
منزہ عارف کے مطابق انہوں نے شوہر کو کہا کہ وہ ان سے دور زیادہ تر کراچی میں رہتی ہیں، اس لیے انہیں دوسری شادی کر لینی چاہیے تاکہ کوئی ان کا ساتھ دینے والا بھی ہو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دوسری شادی کا مشورہ دینے پر ان کے شوہر خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری شادی کے مشورے پر شوہر نے ان سے دریافت کیا کہ ان کا کیا ارادہ ہے، وہ کیوں انہیں دوسری شادی کا مشورہ دے رہی ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شوہر کو کہا کہ ان کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ان کے بھلے کے لیے انہیں دوسری شادی کا مشورہ دے رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
انتہا پسند صہیونی وزراء کا غزہ میں بربریت میں شدت لانے کا مطالبہ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ جاری رہنے پر اسرائیلی کابینہ کے دو سخت
اپریل
اسرائیل میں کرونا عروج پر 37 دنوں میں 10 لاکھ 800 ہزار مبتلا
?️ 7 فروری 2022سچ خبریں: کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی
فروری
جولانی کا شام میں مسلح گروپوں کو ختم کرنے کا منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریر الشام کا رہنما ابو محمد الجولانی نے شام کی صورتحال
دسمبر
جاپان، ناروے اور امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کے تین مختلف براعظموں کے عوام نے غزہ کے
اپریل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ
دسمبر
سیلابی صورتحال: حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کردیا
?️ 27 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے
اگست
ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں
?️ 15 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی
اپریل
مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ وزارت خارجہ سے بھی اوپر
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:مصر کے انٹلی جنس چیف نے حال ہی میں مصر کی
جون