شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی فلم ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی۔

بہشت شاہد کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سمیت اپنے مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔

مذکورہ ویڈیو بہشت شاہد کی جانب سے کچھ عرصہ قبل والد کے ہمراہ دیے گئے ایک انٹرویو کی ہے، جس میں شان شاہد نے بھی اس بات پر خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ان کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

ویڈیو میں شان شاہد کی صاحبزادی نے تصدیق کی کہ وہ اداکارہ اور بطور لکھاری فلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اور مستقبل میں ان کا ہدایت کاری کا بھی ارادہ ہے۔

ایک سوال پر بہشت شاہد نے کہا کہ والد، دادی اور خاندان کے دیگر افراد کو دیکھ کر انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ہوا اور وہ اچھی شہرت کے حامل فلمی خاندان سے ہونے کی وجہ سے کچھ پریشان بھی ہیں۔

ان کے مطابق چوں کہ ان کا تعلق فلمی خاندان سے ہے تو ان پر ذمہ داری بھی ہے، اس لیے وہ انہیں کچھ پریشان ہے لیکن والد کے ساتھ کی وجہ سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور وہ ہر وہ کام کریں گی جس متعلق والد انہیں کہیں گے۔

مستقبل میں گلوکاری کرنے سے متعلق بھی انہوں نے لب کشائی کی اور کہا کہ گلوکاری ایک بہت وسیع اور الگ فیلڈ ہے، ابھی اس متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اگرچہ بہشت شاہد نے فلم ڈیبیو کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اپنے ڈیبیو فلم سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم امکان ہے کہ ان کی پہلی فلم کو ان کے والد نے ہی پروڈیوس کیا ہوگا اور وہ بھی اس میں ان کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بہشت شاہد کی شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے ان کی تعریفیں کی تھیں۔

مشہور خبریں۔

عطوان: غزہ کے حکمران اس کے محافظ ہیں/مزاحمت اسرائیل اور عربوں کے جال میں نہیں آئے گی

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے یہ بیان کرتے ہوئے

پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج

ایران نے خطے میں فضائی برتری حاصل کر لی ہے: امریکی کمانڈر

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک اعلیٰ عہدے پر فائز امریکی کمانڈر نے ایک بار

نوازشریف ترمیم کروا کر جمہوریت پر شب خون مارنےکی کوشش کر رہے ہیں، یاسمین راشد

?️ 16 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب

?️ 11 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال

وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب

پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے

Five fintech sectors expected to grow fast in next five years

?️ 24 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے