?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے اگلے ہی دن انہیں ان کے دیور دانش نواز نے کہا کہ وہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں دکھتیں۔
مذکورہ انکشاف حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر اور دیور کے ساتھ کیے جانے والے پوڈکاسٹ میں کیا، جس میں اداکار علی عباس مہمان بنے تھے۔
پروگرام کے دوران ایک بات پر ندا یاسر نے انکشاف کیا جیسے ہی ان کی شادی ہوئی تو اگلے روز شوہر نے انہیں سب سے پہلے دیور دانش نواز سے ملوایا۔
ان کے مطابق اس وقت دانش نواز نے انہیں دیکھنے کے بعد اپنی بہن انزلنا کو کہا کہ بھابھی کہیں سے بھی ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتیں۔
ان کی بات پر سب ہنس پڑے اور دانش نواز نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں اور اگر ان کی بھابھی ایشوریا رائے جیسی دکھتی ہیں تو وہ ثابت کریں۔
دانش نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ندا یاسر ان کی غلطی فہمی دور کریں اور ثابت کریں کہ وہ ایشوریا رائے جیسی ہیں۔
اس پر ندا یاسر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اس طرح کی خوش فہمی کبھی نہیں تھی کہ وہ بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے جیسی ہیں۔
اس پر دانش نواز نے انکشاف کیا کہ شادی سے قبل یاسر نواز انہیں بتاتے تھے کہ ندا یاسر ہوبہو بولی وڈ اداکار ایشوریا رائے جیسی دکھتی ہیں۔
ان کی بات پر ندا یاسر نے بھی کہا کہ ان کے شوہر نے شادی سے قبل گھر والوں کو بڑی بڑی بھڑکیاں ماری ہوں گی اور ان سے متعلق دعوے کیے ہوں گے، تبھی تو انہیں دانش نواز نے دیکھ کر کہا کہ وہ ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتیں۔
خیال رہے کہ یاسر نواز اور ندا یاسر نے جون 2002 میں کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی۔
شادی سے قبل دونوں متعدد پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے اور دونوں کے والدین بھی شوبز کا حصہ تھے۔
دونوں کی جوڑی کا شمار پاکستان کی سب سے معروف شادی شدہ جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کو دو بچے ہیں اور رواں برس انہوں نے شادی کی 22 ویں سالگرہ منائی تھی۔
دونوں نہ صرف اچھے اداکار بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں جب کہ یاسر نواز ہدایت کاری بھی دیتے رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی مسلمان کو ٹرانزٹ ویزا دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
?️ 24 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل
نومبر
یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع
مارچ
غزہ جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:اس سینئر امریکی اہلکار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا
نومبر
کیا امریکہ تباہ ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس ملک
دسمبر
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کیلئے پالیسی تیار کرلی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک دوروں کے لیے
مارچ
ایران کی جوہری تنصیبات پر کسی بھی طرح کا حملہ ہوا توصیہونیوں کا ڈیمونا ری ایکٹر تباہ ہو جائے گا :عطوان
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:عطوان کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی جوہری
دسمبر
اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے کل ترکیہ روانہ ہوں گے
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل
جون
امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی فوج نے امریکہ سے کل 108 M1A2T ٹینک
دسمبر