?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے اہم مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ ’ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ ’بحیثیت قوم ہمارا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔‘اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہے؟
اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔
مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


مشہور خبریں۔
امریکی بحری بیڑے یمن سے فرار برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے:انصاراللہ
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:رہبر انصار اللہ یمن عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ
مئی
نگران وزیر خارجہ کا افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا دفاع
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غیر
اکتوبر
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
غزہ جنگ بندی کی وجوہات
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر
اگست
جنوبی عراق میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں
اگست
فاشر سے کورڈوفن تک؛ بقا کی جنگ میں گھرا سوڈان
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان میں اپریل 2023ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی 21ویں
نومبر
قومی اسمبلی اراکین پر سینیٹائزر بوتلیں لانے پر پابندی عائدکر دی گئی
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایک اہم قدم
جون
حماد اظہر کے نام محکمہ توانائی سندھ کا خط
?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں گیس کا بحران جاری ہے جس
جنوری