?️
کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان ان کی بچپن کی محبت ہیں، وہ انہیں دل و جان سے چاہتی ہیں، ان پر ہمیشہ فدا رہی ہیں اور ایک سال قبل تک ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھیں۔
حنا آفریدی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے پروگرام کے دوران بتایا کہ وہ انتہائی مضبوط اعصاب کی مالک ہیں، ان کی تربیت ہی ایسے کی گئی ہے کہ کوئی انہیں کمزور نہ کر سکے، کوئی انہیں توڑ نہ سکے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی میں آج تک نہیں روئیں، یہاں تک کہ رواں برس مئی میں ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو بھی وہ نہیں روئیں۔
حنا آفریدی کے مطابق وہ پشاور کے بجائے ملتان میں اس لیے پیدا ہوئیں کہ انہوں نے سوچا پورا حسن پشاور میں پیدا ہو رہا ہے، کچھ ملتان میں بھی پیدا ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایک بار پھر بتایا کہ وہ بچپن میں پاک فوج میں جانا چاہتی تھیں اور انہوں نے آرمی میں جانے کے لیے متعدد ٹیسٹس بھی دیے لیکن تمام ٹیسٹس میں وہ فیل ہوئیں۔
اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ ماڈلنگ کے مقابلے اداکاری زیادہ مشکل ہے، ماڈلنگ میں صرف خوبصورت انداز میں واک کرنا، اچھے انداز میں کھڑا ہونا اور ادائیں دکھانا ہوتا ہے لیکن اداکاری میں خود کو ڈھالنا بھی پڑتا ہے۔
محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی لیکن فی الحال ان کے پاس محبت کے لیے وقت نہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں حنا آفریدی نے اعتراف کیا کہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان بچپن سے ان کا کرش رہے ہیں، وہ ان پر بچپن سے ہی فدا ہیں۔
انہوں نے سلمان خان کو اپنی بچپن کی محبت بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ انہیں دل و جان سے چاہتی ہیں اور چاہتی رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل تک وہ یہ بھی سوچتی تھیں کہ سلمان خان سے موقع ملنے پر شادی بھی کریں گی لیکن اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، کیونکہ وہ جان چکی ہیں کہ ان کی اور سلمان خان کی شادی نہیں ہو سکتی۔
حنا آفریدی نے مزید کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ لازمی طور پر سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی اور یہ کہ ہر پاکستانی اداکار کی خواہش ہے کہ وہ بولی وڈ میں جاکر کام کرے، یہ الگ بات ہے کہ بعض افراد اس خواہش کا اظہار نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
ناانصافی کےخلاف بغاوت کرتی ’جندو‘ کا ٹریلر جاری، حمائمہ ملک کا مرکزی کردار
?️ 4 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے پناہ
اپریل
دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہو چکا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 20 دسمبر 2025چنیوٹ (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
دسمبر
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی
جون
اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ غیر مؤثر ادارہ بننے کی جانب گامزن ایک مغربی میڈیا
ستمبر
وزیر خزانہ نے 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب قرضے دینے کا اعلان کیا
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
اکتوبر
ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی سفارتی چال: چینی میڈیا
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کا
اکتوبر
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ کی ہڑتال
?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:دو ریاست، آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ نے 88 فیصد ہڑتالوں
اپریل