🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حرا مانی نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں ’زہریلی چھپکلی‘ قرار دے دیا۔
حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا رناوٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہریتھک روشن نے صحیح لات ماری تھی۔
انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں نے کنگنا رناوٹ کو سائیڈ لائن کرکے صحیح کیا جب کہ اداکارہ کو پاکستان سے بھی ہر وقت گالیاں ملتی رہتی ہیں۔
حرا مانی نے بھارتی اداکارہ کو ’چھپکلی‘ قرار دیتے ہوئے انہیں کام سے فارغ اداکارہ بھی قرار دیا۔
انہوں نے بھارتی اداکارہ کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ اب انہیں رونا نہیں ہے، کیوں کہ پاکستانی فوج نے جو ان کی بینڈ بجائی ہے، اس کا دکھ آنسوؤں سے بھی نہیں جانے والا۔
حرا مانی نے اداکارہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’زہریلی چھپکلی‘ بھی قرار دیا۔
خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستان کو نقشے سے ہی مٹا دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
کنگنا رناوٹ کی جانب سے پاکستان کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ پر انہیں بھارتیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ پاکستان بھر کے سوشل میڈیا صارفین اور اداکاروں نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
کنگنا رناوٹ کی جانب سے پاکستان مخالف انسٹاگرام اسٹوری ایسے وقت میں کی گئی جب کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 10 مئی کو بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے دفاعی سسٹم پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا تھا۔
اس سے قبل بھارت نے 6 اور 7 مئی کو جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کے 6 مختلف شہروں پر حملے کیے تھے، جس میں 26 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
ن لیگ نے ہمیشہ ریاستی اداروں پر حملہ کیا: وزیراعظم
🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم
نومبر
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
اپریل
بائیڈن کی مقبولیت سقوط کے دہانے پر
🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: یہ سروے ہارورڈ یونیورسٹی اور ہیرس پولنگ کمپنی نے کرایا
جنوری
الجزیرہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے جواز کو مسترد کر دیا
🗓️ 14 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) الجزیر ٹی وی نے ایک رپورٹ میں مودی کی
مارچ
عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ دوں گی: سوتا پاسکدار
🗓️ 7 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ
جنوری
ٹرمپ کی توہین عدالت
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار
مئی
عمران خان نے وزراء کے بیرون ملک سفر پر روک لگا دی
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے
نومبر
جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب
جولائی