زندگی کے سب سے مشکل وقت میں کس نے ساتھ دیا؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

?️

سچ خبریں: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے انتہائی مشکل وقت میں فرح خان نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں حوصلہ دیا۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب پروگرام ’سرو اِٹ وِد ثانیہ‘ میں بولی وڈ فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان کو مدعو کیا، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

اس دوران والدین ہونے کی مشکلات پر خاص طور پر بات ہوئی اور سنگل پیرنٹ کے طور پر اکیلے بچوں کی پرورش کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

فرح خان نے ثانیہ مرزا کی تعریف کی کہ وہ اپنے بیٹے کی اکیلے پرورش کر رہی ہیں، جو واقعی ایک مشکل اور قابل تعریف کام ہے۔

کوریوگرافر کے مطابق ثانیہ مرزا کو کام کے ساتھ ساتھ گھر اور بیٹے کی دیکھ بھال بھی اکیلے کرنی پڑتی ہے، جو ان کی محنت اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

پروگرام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ بچے بہت سمجھدار ہوتے ہیں اور والدین کے مصنوعی مسکراہٹ یا خوشی دکھانے کے باوجود یہ سمجھ جاتے ہیں کہ گھر میں کچھ غلط ہو رہا ہے، اس لیے بچوں کو تکلیف دہ ماحول دینے کے بجائے الگ ہوجانا بہتر ہے۔

ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ فرح خان ان کی انتہائی قریبی دوست ہیں اور لوگ اکثر ان کی دوستی پر حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ دونوں مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

ان کے مطابق فرح خان نے ان کے سب سے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں حوصلہ دیا، جب وہ زندگی کے انتہائی سخت حالات سے گزر رہی تھیں، اس دوران انہیں ایک لائیو شو کی میزبانی کرنی تھی، وہ کپکپا رہی تھیں، اس وقت فرح خان کی حوصلہ افزائی کے بعد وہ اس شو کی میزبانی کرنے کے قابل ہو سکی تھیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی، تاہم جنوری 2024 میں ان کی شادی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔

بعد ازاں شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی۔

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں، جب کہ شعیب ملک مختلف اوقات میں اپنے بیٹے سے ملنے جاتے ہیں اور ان لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے

دشمن کی کسی بھی جارحیت کیخلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

حکومت کے استعفی تک لانگ مارچ جاری رہے گا: پی ڈی ایم

?️ 18 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے انتظامات مکمل

حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملکیت میں 22 ‘غیر قانونی’ املاک واپس لے لئے ہیں:مشیر احتساب

?️ 29 جنوری 2021حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملکیت میں 22 ‘غیر قانونی’ املاک واپس

عدالتیں خلاف قانون ریلیف نہیں دے سکتیں، سپریم کورٹ

?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ عدلیہ

سعودی عرب کے نزدیک مفرور یمنی صدر کی حیثیت

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں یمن کے مستعفی و

رئیل می پرو سیریز کے دو فونز متعارف

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی

خورد برد کیس: فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب

?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے