?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، یہ فلم کانز فلم مارکیٹ میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ پاکستان میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی ہوگیا۔
مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو عثمان ریاض نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔
وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنے والی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔
ورائٹی کے مطابق فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ ’میں نے یہ سفر 10 سال پہلے 2014 میں شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ ممکن ہوسکے گا، اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹول میں دیگر دنیا کی بہترین فلموں کے مقابلے میں اپنی فلم کو دیکھنا ایک الگ احساس ہے۔‘
مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’دی گلاس ورکر عثمان ریاض اور مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کے ذریعہ تخلیق کردہ ایک آرٹ ہے، ہم اسے پاکستانی سینما گھروں میں ناظرین کے لیے اردو اور انگریزی دونوں میں پیش کریں گے۔‘
انہوں نے اس فلم کو پاکستانی سنیما کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس سے پہلے کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم تیار نہیں کی۔
یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
گلاس ورکر پروجیکٹ میں نوجوان اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں، ٹیم میں کام کرنے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے اور 52 فیصد خواتین ہیں۔
مشہور خبریں۔
چیٹ جی پی ٹی میں میٹنگ ریکارڈنگ اور آن لائن فائلز تک رسائی کی نئی سہولت متعارف
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں روز بروز نئی تبدیلیاں رونما
جون
نیتن یاہو بھی جانتے ہیں کہ حماس پر فتح ممکن نہیں
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کا چین کے ساتھ مشترکہ ویکسین بنانے کا منصوبہ
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کئی مہینوں سے سینوفارم ویکسین کو چین کے
ستمبر
اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنا انسانی حقوق کے خلاف جنگ ہے:اقوام متحدہ
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
مارچ
بین الاقوامی طلباء کے داخلے پر ٹرمپ انتظامیہ کا حکم عارضی طور پر معطل
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے ہارورڈ یونیورسٹی پر دباؤ کے سلسلے میں،
مئی
صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں) صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر
جون
صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرونز کی دراندازی کو دوبارہ کیسے پڑھا؟
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے حسن ڈرون
فروری
کشمیر اور فلسطین کے حل طلب دیرینہ تنازعات کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعات دنیا کے
اکتوبر