حمائمہ ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

حمائمہ ملک کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ان کی اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہے انہیں اچانک پیٹ میں درد ہوا اور اس کے بعد سرجری ہوئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارے۔ انہوں نے لکھا کہ اس سارے واقعے میں، میں  نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے۔ حمائمہ نے لکھا کہ میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے حاسدین سے متعلق اپنی پوسٹ پر صارفین سے التجائیہ لہجے میں کہا کہ نظر جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور چاہنے والوں کیلئے دعا کرتے رہیں، نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حمائمہ ملک نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) کی تقریب میں اپنے جلوے بکھیرے تھے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں کو منہدم کیا

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اس جمعہ کو الگ الگ

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت 29 اپریل تک ملتوی

?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس

امریکہ کی فتنہ انگیز تجاویز کی بنا پر عمان کا اسرائیل کے ساتھ بتدریج سمجھوتہ: عرب میڈیا

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اسباب معلوماتی تجزیاتی ڈیٹا بیس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو

عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر

صدر عارف علوی کا نگراں وزیر اعلی کے تقرر کے لیے عمران خان اور شہاز شریف کو خط

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے

اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری

?️ 11 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال میں قدم رکھنے والے

امریکی حکام کس سوگ میں ہیں؟

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے