?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ زور دارتالیاں کیونکہ بادشاہ گھر آگیا ہے، ہم تو شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور مرتے دم تک ان کے مداح رہیں گے۔
حرا مانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر آریان خان کے لیے اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’زور دار تالیاں کیونکہ بادشاہ باہر آگیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’شاہ ہمیشہ سے ہی خانز کے لیے رُخ رہے ہیں۔‘حرا مانی نے مزید کہا کہ ’بھئی! ہم تو شاہ رخ خان کے مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔‘
واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ روز ممبئی کی آرتھر روز جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا، منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں آریان خان کا استقبال کیا۔
رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
عدلیہ پر حملہ آور ہو کر ملک کو فاشزم کی جانب دھکیلا جارہا ہے، عمران خان
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران
مارچ
بنگلہ دیش میں طلبہ مظاہرے دوبارہ شروع؛ مطالبات؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں احتجاجی طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و علاقائی کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ
?️ 14 اگست 2025لبنان میں حزب اللہ کے خلعِ سلاح کا منصوبے سے داخلی و
اگست
امریکی بلیک میلنگ پر حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کا ردعمل
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: حسن عزالدین، حزب اللہ سے وابستہ وفا بمقاومت فراکشن کے
جولائی
السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین
اکتوبر
ترکی کے مختلف شہروں میں مزدوروں کا احتجاج
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ترک کمپنیوں کے کارکنوں نےملک کے مختلف شہروں میں اپنے حالات
فروری
پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار
?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے
نومبر
مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
مئی