ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں جنسیت پر بات کرنا گناہ اور معیوب عمل سمجھا جاتا ہے جب کہ جنسی تعلیم ایک پوری سائنس ہے، جس متعلق والدین کو اپنے بچوں سے متعلق تعلیم دینی چاہیے۔

ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی، جنسیت اور دوسرے سماجی مسائل پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں شادیوں کا نظام ختم ہو رہا ہے، جس کی متعدد وجوہات ہیں، جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ کے مطابق آج کل ہر چیز میں آسانی ہوگئی، ہر شے تک جلد رسائی سمیت سہولیات کا عام ہونا بھی شادیوں کی ناکامی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان کی اپنی سوچ اور پیمانے سب سے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارینج اور محبت کی شادی کے اپنے اپنے مسائل ہیں، ارینج میریج میں میاں اور بیوی کو ایک دوسرے سے زیادہ توقعات نہیں ہوتیں جب کہ محبت کی شادی میں ایک دوسرے سے توقعات ہوتی ہیں،جن کے پورے نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ شادی کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، ہر کسی کو 20 نہیں 30 سال کی عمر میں شادی کرنی چاہیے، کیوں کہ 20 سال کی عمر میں ذہنی پختگی نہیں آتی، اچھی طرح مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا مشکل لگتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کم عمری میں شادی کی جائے تاکہ بچے اور ماں ایک ساتھ بڑے ہوں۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں لڑکی 25 سال کی ہوتی ہے تو ہر کوئی یہ کہنے لگتا ہے کہ ان کی عمر زیادہ ہوگئی، ان سے کون شادی کرے گا۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں جنسی تعلیم کو عام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ والدین خود اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔

ان کے مطابق پاکستان میں ’جنسیت‘ اور ’جنسی رجحانات‘ پر بات کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے، ہمارے والدین اور بڑے بھی مذکورہ موضوع کوغلط اور گناہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ باپ اور ماں دونوں اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دیں اور انہیں شعور دیں کہ بلوغت کے بعد جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ والد کو اپنے بیٹے کو نہ صرف بلوغت پر بات کرنی چاہیے بلکہ انہیں جنسی عمل سے متعلق بھی سمجھائیں کہ وہ کیا عمل ہے، کتنا غلط عمل ہے اور انہیں کسی خاتون کے ساتھ ایسا کب کرنا چاہیے۔

ان کے مطابق اسی طرح ماں کو اپنی بیٹیوں کو سمجھانا چاہیے کہ ماہواری کیا ہوتی ہے، بلوغت کے بعد لڑکی کے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں اور جنسی عمل کے کیا نقصانات یا فوائد ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے سماج میں والدین ہی اپنے بچوں سے جنسیت اور جنسی عمل سمیت تولیدی صحت پر بات نہیں کرتے اور مذکورہ موضوعات کو غلط سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب انہیں پہلی ماہواری آئی تب انہیں ان کی ساتویں کلاس کی استانی نے معلومات دی جب کہ ان کی والدہ نے انہیں کچھ نہیں بتایا تھا۔

ثروت گیلانی نے شکوہ کیا کہ کاش انہیں والدہ سب کچھ سمجھا دیتیں تو انہیں پریشانی نہ ہوتی، کیوں کہ انہیں یہ ڈر لگ رہا تھا کہ انہیں کوئی چوٹ ہی نہیں لگی تو ان کے جسم سے خون کیوں نکل رہا ہے؟

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے 9 اور 7 سال کے بچوں کو واضح بتایا اور سمجھایا ہے کہ اس میں دنیا میں بچے کیسے آتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ای سی سی کا چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار

?️ 4 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم

صیہونی حکومت کے خلاف بیروت کی سلامتی کونسل میں شکایت

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:بیروت کے جنوبی مضافات میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے

دنیا سے چلے جانے والے کشمیری بھی بھارت کے نشانے پر

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: نریندر مودی کی بھارتی حکومت جموں وکشمیرپر بھارت کے غیر

جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں انتخابی امیدواروں کی اچانک اموات کا سلسلہ جاری

?️ 4 ستمبر 2025جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں انتخابی امیدواروں کی

جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف

?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے

غزہ میں بائیڈن کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے خلاف احتجاجی ریلی

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کی

غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی مداخلت کی کوئی خبر نہیں

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم کی امنگوں کی حمایت میں شامی عوام کے مظاہرے

آج رات 10 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی،خرم دستگیر

?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے