🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر پاک فوج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن پاک فوج نے انھیں آئینہ دکھایا اور حقیقت سے آگاہ کیا۔
بہروز سبزواری نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی شو یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح کا جشن بھی منایا۔
انہوں نے یومِ تشکر کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پورے پاکستان کو اس عظیم کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاک فوج نے دل خوش کر دیا۔
شو کے میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بھارت کی فلمی دنیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بہت دم ہے اور مجھے یوں لگتا ہے کہ بھارت کے تمام لوگ، چاہے وہ سیاستدان ہوں، افواج کے افراد ہوں یا اداکار سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں۔
بہروز سبزواری کے مطابق اب بھارتیوں کو حقیقت کا پتا چلا ہے اور پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی اور حقیقی دنیا میں لے آئی۔
خیال رہے کہ بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان المرصوص“ کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں 16 مئی کو یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر چند گھنٹوں میں ہی بھارتی افواج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔
یہ آپریشن مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور 7 مئی کو کیے گئے جارحانہ اقدامات کے ردِعمل میں کیا گیا تھا۔
پاک فوج نے 10 مئک کو بھارت کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرکے انڈیا کا دفاعی نظام بھی تباہ کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی میڈیا حرفش کی کارروائی سے حیران
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حرفش کے علاقے میں لبنان کی
جون
یمن کا سویڈن کو دندان شکن جواب
🗓️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی جاری بے حرمتی کے ردعمل
جولائی
اسرائیل میں اختلافات عروج پر؛ کیا نیتن یاہو جانے والے ہیں؟
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف یائر گولان نے
جنوری
حکومت نے عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کیوں ڈالا؟
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے حالیہ بجٹ پر نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں نے
جولائی
عالمی برادری کو آنلائن نفرت ختم کرنی ہو گی:عمران خان
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن
جون
اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ منحل ہو جائے گی:وزیر داخلہ
🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں
مارچ
نیتن یاہو کو ایک ہفتہ سے لگاتار شکست کا سامنا
🗓️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معروف صہیونی تجزیہ کار ایلون بین ڈیوڈ نے معاریو اخبار
اپریل
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی راء معاونت کر رہی ہے
🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جولائی