?️
سچ خبریں: بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے اور ان کی اہلیہ پرایانکا ایلوا کے اکاؤنٹنٹ نے ممبئی پولیس میں اداکار کے 3 سابق بزنس پارٹنرز کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جس میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان میں فلم پروڈیوسر اور ایونٹ آرگنائزر سنجے ساہا، ان کی والدہ اور رادھیکا نندا نامی خاتون شامل ہیں جن پر اداکار وویک اوبرائے کی جانب سے فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے:مشہور بھارتی اداکارہ
اداکار کے اکاؤنٹنٹ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اوبرائے خاندان نے 2017 میں ایک ‘اوبرائے آرگینکس’ کے نام سے کمپنی شروع کی لیکن اس کمپنی کو نقصان ہونے لگا تو اوبرائے خاندان نے ان تین افراد (جن کے خلاف فراڈ کیس درج کروایا ہے) ہے کو کمپنی کا حصے دار بنایا تاہم پھر کمپنی کو ختم کرکے اسے ایونٹ منیجمنٹ کے کاروبار میں تبدیل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے حصے داروں کے درمیان 2020 میں تمام معاملات طے پاگئے اور ڈیل فائنل ہوگئی لیکن پھر وویک اوبرائے نے کمپنی کے اپنے شیئرز اپنی دوسری کمپنی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور سنجے اور رادھیکا کو اس کمپنی کے معاملات سونپ دیے گئے۔
اکاؤنٹنٹ کے مطابق وویک اوبرائے کو اپریل 2022 میں ایک ملازم کے ذریعے کمپنی کے اندر فنڈز کے غلط استعمال کے بارے میں پتا چلا۔ علاوہ ازیں اداکار کو معلوم ہوا کہ سنجے ساہا نے کمپنی کی رقم کو مختلف ذاتی معاملات کے لیے استعمال کیا جبکہ رادھیکا نندا نے بھی کمپنی سے رقم نکال لی تھی۔
اس کے علاوہ ان بزنس پارٹنرز کا ایک اور فراڈ سامنے آیا جس میں انہوں نے اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ51 لاکھ بھارتی روپے کا فراڈ کیا تاہم جیسے ہی اس معاملے کا وویک اوبرائے کو معلوم ہوا تو انہوں نے کمپنی کی جانب سے ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وہ رقم اداکار کو واپس کی۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارنے اپنے مداح کی پریشانی دور کردی
بھارتی میڈیا کے مطابق مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد وویک اوبرائے نے اپنے بزنس پارٹنرز کے خلاف فراڈ کا کیس درج کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف بے ایمانی اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
سوڈان میں جنگ بندی جاری رکھنے کا بین الاقوامی مطالبہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی
اپریل
غزہ پر قبضہ یا اسرائیل کے لیے خود تباہی؛ ایک منصوبہ جو پہلے ہی ناکام ہو چکا ہے
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کا غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ، جو
اگست
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست
دسمبر
ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی مشیرکی پاکستانی حکام کے ساتھ سیاسی مشاورت
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ امور کے سیاسی نائب وزیر علی
اکتوبر
اسرائیل کا تھنک ٹینک: ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کا بیک فائر
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہوم لینڈ سیکیورٹی تھنک ٹینک نے اپنے
اگست
ایران کے ساتھ جنگ میں صہیونی خوابوں کا جلد خاتمہ
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونیوں نے جو ابتدا میں نیتن یاہو کی طرف سے
جون
ٹرمپ اینڈ کمپنی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج
اگست
غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل
نومبر