?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑ کر دینی پروگرامات کرنے والی ماضی کی مقبول گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیوز انہوں نے خود شوٹ کی تھیں اور اپنے لیے ہی شوٹ کی تھیں۔
رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز نومبر 2019 میں لیک ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اس وقت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی رجوع کیا تھا۔
ویڈیوز لیک ہونے کے بعد انہوں نے اس وقت ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’لیک ہونے والی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر ان کے فون میں موجود تھیں لیکن انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنا فون فروخت کیا تھا‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جہاں انہوں نے اپنا اسمارٹ فون فروخت کیا تھا ان کے خلاف بھی انہوں نے کارروائی کی درخواست دے دی۔
ممکنہ طور پر گلوکارہ کے فروخت شدہ فون میں موجود ڈیلیٹ کیا گیا مواد ریکور کرنے کے بعد لیک کردیا گیا تھا۔
تاہم اس وقت یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئی تھیں کہ ممکنہ طور پر گلوکارہ کی ویڈیوز ان کے کسی بوائے فرینڈ نے لیک کی ہوں گی۔
مذکورہ ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا شروع کی تھی اور انہوں نے نعت خوانی کرنے سمیت اسلامی پینٹنگز بنانا شروع کی تھیں۔
ویڈیوز کے لیک ہونے کے تین سال بعد اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اپنے لیے ہی بولڈ ویڈیوز بنائی تھیں، جنہیں ایک خاتون نے لیک کیا۔
رابی پیرزادہ نے نیو ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ شوبز کی خواتین اپنی شہرت کے لیے ایسی ویڈیوز بناتی رہتی ہیں اور انہیں بھی اس بات کا علم اپنی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتیں، اس وقت بھی انہیں اتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ وہ مر جانا چاہتی تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ویڈیوز لیک ہونے سے قبل انہیں خود پر اور اپنے کیریئر پر بہت غرور تھا، کیوں کہ انہوں نے کبھی کوئی غلط چیز یا بات نہیں کی تھی۔
انہوں نے چیلنج کیا کہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد کوئی ان کی سگریٹ پینے کی تصویر یا ویڈیو دکھائے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملے سے قبل ان کا کوئی بوائے فرینڈ بھی نہیں تھا اور انہیں اپنے کیریئر پر غرور تھا، جس کی سزا انہیں ملی۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ویڈیوز لیک ہونے سے قبل وہ مہوش حیات، نیلم منیر اور وینا ملک جیسی اداکاراؤں کو خود سے کمتر سمجھتی تھیں لیکن اب وہ سمجھتی ہیں کہ وہ تمام اداکارائیں ان سے کئی گنا بہتر ہیں۔
ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ لوگ اب بھی ان سوالات کرتے ہیں اور نہ جانے کیوں لوگوں کو گڑھے مردے اکھاڑنے کا شوق رہتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اپنے لیے بولڈ ویڈیوز بنائی تھیں، جنہیں ان کے ساتھ رہنے والی ایک خاتون نے لیک کیا تھا۔
انہوں نے ویڈیوز لیک کرنے والی خاتون سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی، تاہم کہا کہ انہیں اس وقت مذکورہ خاتون پر بھروسہ تھا، جس کا انہیں نقصان ہوا۔


مشہور خبریں۔
ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی: شہباز گل
?️ 9 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے
مارچ
ٹرمپ انتظامیہ میں ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری اور زراعت کے سیکرٹری کون ہیں؟
?️ 20 اپریل 20252016 کے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت نے امریکہ کو سیاسی
اپریل
لیبیا کی قومی استحکام حکومت کے سربراہ کا دفاعی تعاون کے ایجنڈے کے ساتھ پاکستان کا دورہ
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: مشرقی لیبیا میں قومی استحکام کی حکومت کے سربراہ "خلیفہ
جولائی
پی ٹی آئی کا صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ
اکتوبر
عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان
جنوری
شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمے سے کیوں بری ہو گئے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف
جولائی
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق منظورہ
اپریل
مشرقی لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے خیموں میں آتشزدگی
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشرقی لبنان کے عرسال علاقے میں واقع شامی مہاجرین کے ایک
اکتوبر