?️
کراچی: (سچ خبریں) فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستانی شوبز شخصیات مسلسل سوشل میڈیا پر احتجاج کرتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ بھارت، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
دیگر پاکستانی شوبز شخصیات کی طرح گوہر رشید، یاسر حسین، ارمینا خان اور اشنا شاہ سمیت دیگر اداکاروں نے کھل کر فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔
اداکارہ ارمینا خان نے انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے متعدد پوسٹس شیئر کیں، جس میں سے ایک پوسٹ میں اسرائیلی حملوں کے بعد ملبے کے ڈھیر تبدیل کیے گئے غزہ کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
مذکورہ ویڈیو میں عربی زبان میں پس پردہ رونے اور اپنے پیاروں کو پکارنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ کی عمارتوں کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے اور مذکورہ ملبے کے نیچے ممکنہ طور پر دب کر ہلاک ہونے والے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے والوں کی آواز سنائی دیتی ہیں۔
انہوں نے اپنے بچوں اور پیاروں کو ملبے کے ڈھیر کے نیچے تلاش کرتے افراد کی پس پردہ آواز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک لکھاری کا اقتباس لکھا کہ ’وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ اس زمانے بھی وحشی لوگ انسانوں کو جلا اور مار سکتے ہیں‘۔
اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کے علاوہ بھی فلسطین کی حمایت میں دیگر پوسٹس کیں اور کھل کر اسرائیل کی مذمت کی۔
ان کی طرح اداکار یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام پر فلسطین کے جھنڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر اندھیری رات کے بعد صبح شروع ہوتی ہے اور انشااللہ صبح ہوگی‘۔
ان کی طرح اداکار گوہر رشید نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ لکھتے ہوئے اسرائیل کو ریاست ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ تو ہتھیاروں اور قاتلوں سے بھرا ایک مقام ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل گزشتہ 75 سال سے فلسطین اور فلسطینیوں کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے لیکن آج تک اسے کامیابی نہیں مل سکی۔
گوہر رشید کے مطابق اسرائیل نے جدید سے جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فلسطینیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی ہر کوشش ناکام گئی۔
اداکار نے مزید لکھا کہ اسرائیل، مسلمان کو قتل کر سکتا ہے لیکن ان کے عقائد کو ختم نہیں کر سکتا اور یہ کہ دنیا کبھی فلسطین کو بھلا نہیں سکتی۔
ان کی طرح اداکارہ اشنا شاہ نے بھی انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی پوسٹس کیں اور انہوں نے غزہ کی الشفا ہسپتال کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں بے حال زخمی افراد کوہسپتال کے فرش پر تڑپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ مذکورہ ہسپتال میں دو دن کے بعد ادویات اور تمام چیزیں ختم ہو جائیں گی، جس کے بعد بچے، خواتین اور زخمی مرد تڑپتے رہیں گے اور اب ان کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا۔


مشہور خبریں۔
عراق کا گھریلو لین دین میں ڈالر کے بجائے دینار استعمال کرنے کا حتمی فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے اتوار کو
ستمبر
ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جنوری
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
اربعین تقریب میں 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت : عراقی مقدس مزارات
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:عراق کے مقدس مزارات کے دفتر نے اس سال اربعین کی
ستمبر
میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں: مودی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو انٹرویو
مئی
سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے
اگست
انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج
اگست
مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
نومبر